Add To collaction

لیکھنی کہانی -15-Oct-2023

الٰہی! فَضل ہے تیرا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں کرم ہے آپ کا آقا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں وسیلہ سب صَحابہ کا، ہے صدقہ آلِ زَہرا کا کرم ہے غوث و خواجہ کا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں ملی اُمّت محمد(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ) کی، غلامی غوثِ اعظم کی درِ خواجہ کا ہوں منگتا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں مدینے آکے پھر جلوہ، میں دیکھوں سبز گنبد کا رضاؔ کا یانبی! صدقہ، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں خدایا تیری اُلفت میں، محمد(صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم) کی محبت میں مجھے آیا کرے رونا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں دبا مت نفسِ امّارہ، گناہوں پر نہ اب اُکسا اے شیطاں دَفع تُو ہو جا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں خدایا ہو کرم ایسا، بجا دوں اُن کی سنّت کا جہاں میں چار سُو ڈنکا، گدائے اعلٰی حضرت ہوں خدا! احمد رضا خاں کے، چلوں نقشِ قدم پر میں عطا توفیق تو فرما، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں الٰہی! یہ سعادت دے، مدینے میں شہادت دے وسیلہ چار یاروں کا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں خدا کی خاص رحمت سے، مجھے اُمّیدِ واثِق ہے پڑھوں گا نَزْع میں کلمہ، گدائے اعلٰی حضرت ہوں جہنَّم سے اَماں دے دے، مجھے باغِ جِناں دے دے مِرے مولیٰ! کرم فرما، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں امیروں مال داروں کی، جہاں کے تاج داروں کی مجھے عطارؔ کیا پروا، گدائے اعلیٰ حضرت ہوں

   0
0 Comments